منگل 25 نومبر 2025 - 05:29
مجالسِ عزائے فاطمیہ؛ سیدہ کی سیرتِ طیبہ کے فروغ کا ذریعہ: مولانا شہوار حسین نقوی

حوزہ/ خاتون جنت بضعتہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر امروہہ سٹی میں بڑے پیمانے پر عزائے سیدہ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتون جنت بضعتہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر امروہہ سٹی میں بڑے پیمانے پر عزائے سیدہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کا ماحول سوگوار رہا ہر طرف مجالس وسینہ زنی سے فضاء مغموم رہی۔

عزاخانہ وزیر النساء محلہ دانشمندان، عزاخانہ حقانی اور عزاخانہ محلہ مجاپوتہ میں مجالس سے مولانا سید شہوار حسین نقوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے سیرتِ جناب سیدہ کے مختلف گوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر صحیح طریقے سے سیرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر عمل کرلیا جائے تو ہمارے گھروں میں اختلافات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایام عزائے فاطمیہ منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم اس مقدس سیرت کے محاسن دنیا کے سامنے پیش کریں، تاکہ لوگ اس سیرتِ سے استفادہ کر کے اسے عملی زندگی میں ڈھال سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے گھروں اور سماج میں نظامِ فاطمی قائم ہو جائے تو ہمارا سماج جنت نظیر بن سکتا ہے۔

عزاخانہ محلہ جعفری میں مولانا سید یوسف احمد نے خمسہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔

اس خمسہ مجالس کا اہتمام سید اختر عباس اپو نے کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha